Friday, 1 May 2015

Mirza Ghalib............
===============
juz nam nhi sorat e aalam mujhy manzor
juz wehum nhi hasti e ashya mere aagy
جز نام نہیں صورتِ عالم مجھے منظور
جز وہم نہیں صورت اشیاء میرے آگے
Mirza Bedil Dehelvi .....
=================
sorat e wehmi ba hasti muthim dariyam ma
cho'n habab ayena br taq e adam dariyam ma
صورتِ وہمی بہ ہستی متہم داریم ما
چوں حباب آئینہ بر طاقِ عدم داریم ما
(hasti pr hum ny wehum ka itham lga dia ,taq e adam pr habab ka ayena lga dia )
(ہستی پر ہم نے وہم کا اتّہام لگا دیا طاقِ عدم پر حباب کا آئینہ لگا دیا )
Allama Muhammad Iqbal ....
====================
nuqta e parkar e haq ,mard e khuda ka yaqeen
aur ye aalam tamam ,wehum o tilsam o mijaz
نقطہ پرکار حق ، مرد خدا کا يقيں
اور يہ عالم تمام وہم و طلسم و مجاز
Zat e Bari Ta'ala moujod, hum wajod , moujod sy wajod ka qayam hai ....
jo haqeeqat mai moujod wo wajod sy by niyaz , jo wajod mai moujod os ka koi wajod nhi ....
ذاتِ باری تعالی موجود ، ہم وجود ۔۔۔۔موجود سے وجود کا قیام ہے ، جو حقیقت میں موجود وہ وجود سے بے نیاز ، جو وجود میں موجود اس کا کوئی وجود نہیں ۔۔۔
kisi ny kya khob wazahat di hai k : hr moujod aik wajod rakhta hai aur ye wajod hr aankh k dekhnay k zawiye py apna aks mujas'sim krta hai , wajod hai tu moujod lazim hai , jo wajod na ho tu moujod hona amer e mahal .....
کسی نے کیا خوب وضاحت دی ہے کہ :ہر موجود اک وجود رکھتا ہے اور یہ وجود ہر آنکھ کے دیکھنے کے زاویہ پر اپنا عکس مجسم کرتا ہے ۔
وجود ہے تو موجود لازم ہے ۔۔۔۔۔ جو وجود نہ ہو تو موجود ہونا امرِ محال۔۔۔۔۔۔۔
فلسفہء وحدت پہ ازل سے لکھا جارہا ہے ، سوچا جارہا ہے ، پرکھا جارہا ہے ،یہ سلسلہ ابد تک جاری و ساری رہنا ہے ،
تقاضائے فطرت ہے کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی کیونکر ؟
یہ سوالیہ نشان جو جستجو کو مہمیز کرتا ہے ۔۔جستجو جو گفتگو سے نہیں مشاہدے سے منزل پاتی ہے ۔۔۔
ہر چند ہر اک شے میں تو ہے
پر تجھ سی کوئی شے نہیں ہے

بقول اصغر گونڈوی :
میں کامیاب دید بھی حیران دید بھی
جلووں کے اژدھام نے حیراں بنادیا
اس کائنات کا ہر ہر زرہ اللہ پاک کی ذات کا شاہد ہے ، جو ہے پردوں میں پنہاں، چشم بینا دیکھ لیتی ہے، جیسے غآلب فرماتے ہیں کہ :
جلوے کا تیرے وہ عالم ہے کہ گر کیجیے خیال
دیدہء و دل کو زیارت گاہِ حیرانی کرے
حیرت کی فراوانی ہے جو نفس نفس کو یکتائی پہ شاہد بناتی ہے ۔۔۔
سب کو مقبول ہے دعوی تیری یکتائی کا
روبرو کوئی بتِ آئینہ سیما نہ ہوا
وجودِ باری تعالی ایک کھلی حقیقت ، اللہ پاک کا وجود ہر ہر موجود سے آشکارا ہے ، اللہ کی صفات سے ذات کا تعین کیا جاتا ہے ۔۔
کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہے
پردہ چھوڑا ہے وہ اس نے کہ اٹھائے نہ بنے
کائنات کی ذات


ZAHAY KARISHMA K YO'N DY RAKHA HAI HUM KO FARAIB....
دہر جز جلوہ یکتائی معشوق نہیں ہم کہاں ہوتے اگر حسن نہ ہوتا خود بیں
ہاں اہلِ طلب! کون سنے طعنۂ نا یافت. دیکھا کہ وہ ملتا نہیں اپنے ہی کو کھو آئے
وہی اک چیز جو یاں نفس واں نکہتِ گل ہے ، چمن کا جلوہ باعث ہے میری رنگیں نوائی کا
حقیقت اک ہے ہر شے کی خآکی ہو کہ نوری ہو ، لہو خورشید کا ٹپکے اگر زرے کا دل چیریں
اقبال
جز نام نہیں صورتِ عالم مجھے منظور ، جز وہم نہیں صورت اشیاء میرے آگے
صورتِ وہمی بہ ہستی متہم داریم ما
چوں حباب آئینہ بر طاقِ عدم داریم ما
(ہستی پر ہم نے وہم کا اتّہام لگا دیا طاقِ عدم پر حباب کا آئینہ لگا دیا )بیدل
وہ صورت جسے دیکھو تو ہے مگر غور کرو تو کچھ نہیں بظآہر موجود بباطن معدوم
نقطہ پرکار حق ، مرد خدا کا يقيں
اور يہ عالم تمام وہم و طلسم و مجاز
اقبال
نہیں کچھ سبحہ و زنار کے پھندے میں ، وفاداری میں شیخ و برہمن کی آزمائش ہے
اقبال
فَرقے نہ نہد عاشق در کعبہ و بتخانہ
ایں جلوتِ جانانہ، آں خلوتِ جانانہ
عاشق کعبہ اور بت خانہ میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا، اس کیلیئے یہ (بت خانہ) اگر محبوب کی جلوت ہے تو وہ (کعبہ) محبوب کی خلوت ہے۔
کعبے میں جارہا تو نہ دو طعنہ کیا کہیں ، بھولا ہوں حقِ صحبتِ اہلِ کنشت کو
وفاداری بہ شرطِ استواری اصل ایماں ہے ،مرے بتخانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو
رہ رو چلے ہیں راہ کو ہموار دیکھ کر
وحشت میں کعبے کو جو گیا کوئے یار سے ،
عالم همه یک نسخهء آثار شهود است

غفلت چه فسون خواند که اَسرار گرفتیم


تمام عالم یک نسخه از آثار خداوند است اما چشم حق بین میخواهد تا این همه شهود را ببیند و به آن پی ببرد. ما بجای اینکه راه به این آثار خداوندی پیدا بکنیم، در اثر عفلت دنبال دلیل و برهان گشتیم و در جستجوی اسرار برآمديم .

و یا :

جز وحدت صرف نیست در غیب و شهود

الا الفی دارد و باقی همه لا

غیب و شهود یک وحدت است، باقی همه چیز نیست است.
بقول غالب ۔۔۔۔
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں
ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے

اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہو
Gahee dayr tazeem-o gah k'abah joo
Junoon-haast majboor-e taqdeer raa !!
(Bedil)
Sometimes I rush to the temple
sometimes seek the k'abah.
Insanity grips those
compelled by fate !!
میری نوائے شوق سے شور حریمِ ذات میں

مرزاغالبؔ نے مسئلہ وحدت الوجود کواس شعر میں مزید واضح انداز میں بیان کیا ہے۔۲۰؂
اسے کون دیکھ سکتا کہ ، یگانہ ہے وہ یکتا
جودوئی کی بو بھی ہوتی ، تو کہیں دو چار ہوتا
کیونکہ اﷲ ایک ہے اور اس کی کوئی مثل نہیں لہٰذا اسے کون دیکھ سکتا ہے۔ اگر اس کے باوجود کسی دوسرے کا وجودہوتا تو میری کہیں نہ کہیں تو اس سے ملاقات ہو ہی جاتی ۔وہ کبھی تو نظرآ ہی جاتا ۔یا تو وہ دوسری ہستی ہم انسانوں سے کہیں ملتی یا پھر اﷲ ہی اس ہستی سے کہیں ملتا۔لیکن بات پھر وہیں ختم ہوتی ہے ’جو نہ بادہ خوار ہوتا‘۔ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم نے تحریر کیا ہے کہ is a romance of eithism pantheism یعنی وحدت الوجود دہریت کا رومانس ہے اور یہ بات درست ہی لگتی ہے ا۲؂۔ غالبؔ کی بے دینی، اسلامی شعائر کا مذاق اڑانا، بادہ خواری کے خود تذکرے کرنا، جوئے اور شراب کی وجہ سے پس دیوار زنداں رہنا ثابت کرتا ہے کہ وحدت الوجود بھی ایک لبادہ تھا ۔لیکن غالبؔ کی وحدت الوجود لوگ اس لیے ہضم کر گئے کہ شاعری میں ہم اکثر ایسی باتیں سن لیتے ہیں جس پر نثرمیں گردن اتارنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔ اس کی مثال ابن عربی اور مولانا رومی ہیں۔ ابن عربی کو زندیق تک کہا گیا لیکن رومی بہت کچھ کہہ کر بھی مولوی ہی کہلائے اور اب بھی مولانا ہی ہیں ۔تاہم یہ کہا جا سکتا ہے کہ مرزا غالبؔ شریعت کا دشمن اور طریقت کادوست تھا۔ انسانیت کی محبت یقینا اس کا جزو ایمان تھی لیکن نظریہ وحدت الوجود منظم انداز فکر سے نہیں ملتا۔ غالب ؔکے ہاں خدا کا ایک ارفع اور اعلیٰ اور برتر تصوربھی ملتا ہے اور اپنی کم مائیگی کا احساس بھی اس کی شاعری کا جزو ہے۔ ۲۲ ؂، ۲۳؂ ، ۲۴؂
سفینہ جب کہ کنارے پہ آ لگا ، غالبؔ
اُمیدِ جلوہ ز دیر و حرم مدار اے دل
کہ حُسنِ دوست مقیّد بجلوہ گاہے نیست
سیّد نصیر الدین نصیر
اے دل دیر و حرم سے جلوے کی اُمید مت رکھ کیونکہ دوست کا حُسن کسی بھی جلوہ گاہ میں مقید نہیں ہے (بلکہ ہر جگہ ہے)۔

خدا سے کیا ستم و جورِ نا خدا کہیے

غلغلہ ہائے الاماں بتکدہ صفات میں
از مہر تا بہ ذرہ دل و دل ہے آئنہ
طوطی کو، شش جہت سے، مقابل ہے آئنہ


آگہی گر نہیں غفلت ہی سہی
جلوہء خور سے فنا ہوتی ہے شبنم غالب
کھودیا سطوت اسمائے جلالی نے مجھے


 
 

لتے جنوں نے جامہء احرام کے لیے
آتش

Wednesday, 29 April 2015




LAGHO HAI AYENA E FARQ E JUNO'N O TAMKEE'N ......

وجود کی تشکیک میں پڑنا ، بیاباں نوردی کے مترادف ہے کہ صرف زمیں ناپی جاتی ، حاصل وصول کچھ نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔وجود کو موجود کے وہم سے دور رکھا جائے کیونکہ تصور تعقل کی حدود پھلانگنا جانتا ہے جس سے راہ سے بھٹک جانے کا احتمال کافی حد تک ہے ۔۔۔

wajood ki tashkeek mai parna , bayaba'n naverdi k mutaradif hai k sirf zameen napi jati hai , hasil wasol kuch nhi hota ....
wajood ko moujod k wehum sy dor rakha jaye kyn k tasavur ta'aqul ki hudood phalangna janta hai jis sy rah sy bhatak jany ka ehtimal kafi hd tk hai ...



موجود کا وجود ۔۔۔۔بوجودِ واحد ہی حق ہے ۔۔وجودِ واحد کی موجودگی ہر ہر موجود سے عیاں ہے ۔۔۔۔

moujod ka wajood , ba wajod e wahid hi huq hai , wajod  e wahid ki moujodgi hr hr moujod sy aya'n hai ....

نہ ہو بہرزہ بياباں نورد و ہم وجود
ہنوز تيرے تصور ميں ہے نشيب و فراز

na ho ba harza bayaba'n naverd wehum wajod
hanoz tere tasavur mai hai nashaib o faraz

وجود اپنی وجودیت کا منطقی استدلال چاہتا ہے '' نہ تھا کچھ تو خدا تھا ، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا '' اسی سند و دلالت کے چکر میں ضمیرِ انسانی میں معرکہء کہن برپا ہوتا ہے ۔۔

wajod apni wajodiyat ka mantaqi istadlal chahta hai ''na tha kuch tu khuda tha tha , kcuh na hota tu khuda hota'' ....isi sanad o dalalat k chak'kar mai zameer e insani mai marka e kuhan barpa hota hai ...

ba qol Akber Ilah Aabadi .....
بقول اکبر الہ آبادی
 :




falsafi ko behas k ander khuda milta nhi 
dor ko suljha raha hai aur sira milta nhi 

فلسفی کو بحث کے اندر خدا ملتا نہیں
ڈور کو سلجھا رہا ہے اور سرا ملتا نہیں


aur sira kyn kr mil sakta hai k aalam e arwah mai jo dil o rooh sy ehad lia gaya tha Alast o By Rab'bikum , kya main tumhara parwrdigar nhi .....tb tamam arwah ny ba yak zuban iqrar kia tha ....
 
اور سرا کیونکر مل سکتا ہے کہ عالمِ ارواح میں دل و روح سے عہد لیا گیا تھا الست بربکم کیا میں تمہارا پروردگار نہیں '' تب تمام روحوں نے بیک زبان اقرار کیا تھا ۔۔۔


ba qol Iqbal .....
بقول اقبال

aik danish e norani  , aik danish e burhani
hai danish e burhani herat ki farawani

 اک دانش ِنورانی ، اک دانش برہانی
ہے دانش ِ برہانی، حیرت کی فراوانی

kisi ny kya khob kaha hai k :
aqal ka ta'aluq hawas e khamsa tk mehdood hai , aur ye aalam e nasot tk mehdood rehti hai , aalam e arwah aur aalam e lahot tk aqal ki rasai nhi hai jb aqal aalam e lahot mai dakhil honay lgti hai tu os k pr jalnay lgtay hain ....

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ :
عقل کا تعلق حواس خمسہ تک محدود ھے ۔اور یہ عالم ناسوت تک محدود رھتی ھے عالم ارواح اور عالم لاھوت تک عقل کی رسائی نہیں ھے جب عقل عالم لاھوت میں داخل ھونے لگتی ھے تو اسکے پر جلنے لگتے ھیں۔۔

jb k Ghalib frmatay hain k :
جبکہ غالب فرماتے ہیں کہ

apni hasti hi sy ho jo kuch ho
aagahi gr nhi ghaflat hi sahi
 :
اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہو
آگہی گر نہیں غفلت ہی سہی

Tuesday, 28 April 2015

NIHA'N HAIN NALA E NAQOS MAI DR PARDA YA RAB HA .....

Zat e Bari Ta'ala moujod, hum wajod , moujod sy wajod ka qayam hai ....
jo haqeeqat mai moujod wo wajod sy by niyaz , jo wajod mai moujod os ka koi wajod nhi ....
ذاتِ باری تعالی موجود ، ہم وجود ۔۔۔۔موجود سے وجود کا قیام ہے ، جو حقیقت میں موجود وہ وجود سے بے نیاز ، جو وجود میں موجود اس کا کوئی وجود نہیں ۔۔۔

kisi ny kya khob wazahat di hai k : hr moujod aik wajod rakhta hai aur ye wajod hr aankh k dekhnay k zawiye py apna aks mujas'sim krta hai , wajod hai tu moujod lazim hai , jo wajod na ho tu moujod hona amer e mahal .....

کسی نے کیا خوب وضاحت دی ہے کہ :ہر موجود اک وجود رکھتا ہے اور یہ وجود ہر آنکھ کے دیکھنے کے زاویہ پر اپنا عکس مجسم کرتا ہے ۔
وجود ہے تو موجود لازم ہے ۔۔۔۔۔ جو وجود نہ ہو تو موجود ہونا  امرِ محال۔۔۔۔۔۔۔

غالب فرماتے ہیں کہ :
Ghalib frmatay hain k .....

asal shahod o shahid o mash'hod aik
hera'n hon phir mushahida hai kis hisab mai

اصلِ شہود و شاہد و مشہود ایک ہے
حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں

گویا جب ثبوت ، گواہ ، گواہی میں چندہ مغائرت ہو ہی نہ تو کیسا مراقبہ اور کیا مشاہدہ ۔۔
لیکن یہ فطرتِ انسانی ہے جو اسکی سرشت میں تغیرات کی دُھن کو مہمیز کرتا ہے ۔۔
goya jb sabot ,gawah , gawahi mai chanda maghayirat ho hi na tu kaisa maraqba , aur kya mushahida ...
lekin ye fitrat e insani hai jo os ki sarisht mai taghaiyurat ki dhun ko mehmeez krti hai ...

Ghalib frmatay hain k :
غالب فرماتے ہیں کہ :

deer o haram ayena takrar e tamn'na
wamandigi e shoq tarashay hai panahain

دیر و حرم آئینہ تکرار تمنا
واماندگیء شوق تراشے ہے پناہیں

insani khameer jo aql o sha'or ki basat pr tamak toyiya'n marta phirta hai , jo justujo k paray sy lab raiz hai ....
انسانی خمیر جو عقل و شعور کی بساط پہ ٹامک ٹوئیاں مارتا پھرتا ہے ، جو جستجو کے پارے سے لبریز ہے ۔۔

جیسے اقبال فرماتے ہیں کہ :
jese iqbal frmatay hain k :

gr cheh hai meri justujo deer o haram ki naqsh band
meri fugha'n sy rastakhaiz ka'aba o somanat mai

گرچہ ہے میری جستجو دیر و حرم کی نقش بند
میری فغاں سے رستخیز کعبہ و سومنات میں

goya justujo ka safer qqayamatain brpa krna janta hai ...
گویا جستجو کا سفر قیامتیں برپا کرنا جانتا ہے ۔۔۔۔۔

Monday, 27 April 2015

NIHA'N HAIN NALA E NAQOS MAI DR PARDA YA RAB HA ...
جو سراسر خیر ہے وہ (رحمان) فرشتہ ، جو سربسر شر ہے وہ شیطان اور جو سرتاپا سراپا خیر و شر کا مجموعہ وہ انسان ۔۔۔۔
jo sara sr khair hai wo Rehman (Farishta) , jo sr ba sr shar hai wo shaitan , aur jo sr ta pa srapa khair o shar ka majmoa'a , wo insan ...
نام اس کا ہے "بشر" اس میں ہے "شر" دو بٹا تین۔۔۔۔
nam is ka hai bashar ,is mai hai shar ,do bata teen
ہر چند سبک دست ہوئے بت شکنی میں
ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور
hr chand subak dast hoye but shikni mai
hum hain tu abhi rah mai hain sang e gira'n aur
غآلب اپنی ذات کے ہونے کو آزمائش در آزمائش کا سلسلہ گردانتے ہیں ۔۔ہماری ذات صنمکدہء آزری جہاں لحظہ بہ لحظہ ، دمبدم بت تراشی کی جاتی ہے ، خیالی اصنام وضع کیے جاتے ہیں جو انسان کو صراطِ مستقیم سے بھٹکا دیتے ہیں ۔۔
Ghalib apni zat k honay ko aazmayish dr aazmayish ka silsila grdantay hain ....
humari zat sanam kada e aazri ...jahan lehza ba lehza , dm ba dm but tarashi ki jati hai , khayali asnam waza kiye jatay hain jo insan ko os ki manzil e maqsod , sirat e mustaqeem sy bhatka detay hain
غالب فرماتے ہیں کہ ۔۔۔
Ghalib frmatay hain k ...
کثرت آرائی ء وحدت ہے پرستاریء وہم
کردیا کافر ان اصنام خیالی نے مجھے
kasrat aarai e wehdat hai parstari e wehum
kr diya kafir in asnam khayali ny mujhy
گویا کہ کائنات کے وجود کو موجود سمجھنا کافری ہے ، آزری ہے ۔۔۔
goya k kayinat k wajod ko moujod samjhna kafiri hai aazri hai ...
TO BE CONTINUED .....

Wednesday, 22 April 2015

HUM TAKHUYUL K MUJAD'DID ,HUM TASAWUR K IMAM ....

hum dunya e takhuyul k basiyo'n ko khayal ka tabadla e khayal maktab e khayal mai kheench laya hai , socho'n mai husn naz ki ra'anayiya'n hain , dil aamada e izhar e khayal hai ....

ba qol Wehshat Raza Kalkatwi ....

husn aafree'n hua hai tasawur jamal ka
dil ko hawa e gul ny gulista'n bna dia

ہم دنیائے تخیل کے باسیوں کو خیال کا تبادلہء خیال مکتبِ خیال میں کھینچ لایا ہے ، سوچوں میں حسن ناز کی رعنائیاں ہیں ، دل آمادہء اظہارِ خیال ہے ۔۔۔
بقول وحشت رضا کلکتوی ۔۔۔۔

حسن آفریں ہوا ہے تصور جمال کا
دل کو ہوائے گل نے گلستاں بنادیا


Ghalib khayal ki wusa'ato'n k musafir hain ''ishq ki mujiz bayaniya'n ''khayal ka wo phol hai jo khayal e yar k chamanistan mai khilta hai ....

faraib e sanat e eijad ka tamasha dekh
nigah aks farosh o khayal ayena saz

ye husn e nigah hai k husn sy nigah hai , ya ishq ki karishma sazi hai k mah e seema ki seemabi ....
jamal e tasawur hai k nigah quwat e mutakhaiyula ko mutahar'rik krti hai ....

غالب خیال کی وسعتوں کے مسافر ہیں ''عشق کی معجز بیانیاں'' خیال کا وہ پھول ہے جو خیالِِ یار کے چمنستان میں کھلتا ہے ۔۔۔

فریبِ صنعتِ ایجاد کا تماشا دیکھ
نگاہ عکس فروش و خیال آئینہ ساز

یہ حسنِ نگاہ ہے کہ حسن سے نگاہ ہے ، یا عشق کی کرشمہ سازی ہے کہ ماہِ سیما کی سیمابی ۔۔جمالِ تصور ہے کہ نگاہ قوتِ متخیلہ کو متحرک کرتی ہے
۔۔۔
tere khayal sy rooh ehtizaz krti hai ۔
ba jalwa rezi e bad o ba pr fishani e sham'ma

mehboob k husn e tasawur ka khayal aashiq ki rooh ko srshar rakhta hai , gird o paish sy bezar rakhta hai , dil py aik wajdani kefiyat ka zahor hota hai ...

thi wo aik shakhs k tasawur sy
ab wo ra'ana yi e khayal kahan

ترے خیال سے روح اہتزاز کرتی ہے
بجلوہ ریزئیِ باد و بپرفشانی ِشمع

محبوب کے حسنِ تصور کا خیال عاشق کی روح کو سرشار رکھتا ہے ، گردو پیش سے بیزار رکھتا ہے ۔۔۔دل پہ ایک وجدانی کیفیت کا ظہور ہوتا ہے ۔۔

تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائیء خیال کہاں

ehd e rafta ki rangeeniyo' n ki jhalak ab dhonday sy bhi nhi milti k ...

ta kuja afsos garmi haye suhbat ay khayal
dil ba soz e aatish e dagh e tamn'na jl gaya

عہدِ رفتہ کی رنگینیوں کی جھلک اب ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی کہ ۔۔۔

تا کجا افسوس گرمی ہائے صحبت اے خیال
دل بہ سوزِ آتشِ داغِ تمنا جل گیا

ab tu ye sb khayal e yar ki karastaniya'n hain k tashna tamn'naye'n dagh , dagh e aatish bar ho gaie'n hain ...

ye aatish e humsaya kahin ghar na jala dy
k hai dil e soza'n ny mere pehlo mai ja garam

jis bat ka ndesha tha wo ho k raha ....

dil tu dil wo dimagh bhi na raha
shor e souda e khat o khal kahan

اب تو یہ سب خیالِ یار کی کارستانیاں ہیں کہ تشنہ تمنائیں داغ ، داغِ آتشبار ہوگئیں ہیں ۔۔

یہ آتش ہمسایہ کہیں گھر نہ جلا دے
کہ ہے دل سوزاں نے مرے پہلو میں جا گرم

جس بات کا اندیشہ تھا وہ ہو کے رہا ۔۔۔

دل تو دل ،وہ دماغ بھی نہ رہا
شورِ سودائے خط و خال کہاں

Saturday, 18 April 2015


Mirza Ghalib ....
Main kon aur reekhta han is sy mud'dua
Juz imbisat e khatir e hazrat nhi mujhy
میں کون اور ریختہ ہاں اس سے مدعا
جز انبساطِ خاطرِ حضرت نہیں مجھے


جو یوں کہے کہ ریختہ کیونکر ہو رشکِ فارسی
گفتہء غالب ایک بار پڑھ کے اسے سنا کہ یوں...
Jo yon Kahay k reekhta kyn kr ho rashk e farsi 

Gufta e ghalib aik bar parh k osay suna k yon